مرکزی حکومت کے اسمارٹ سٹی پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں اسمارٹ سٹی کے لئے 20شہروں کے انتخاب میں سیاست کئے جانے کے الزامات کو آج خارج کرتے ہوئے شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ونکیا نائیڈو نے آج کہاکہ اسمارٹ سٹی کے لئے شہروں کا انتخاب آزادانہ تحقیق کے بعد دی گئی
زیادہ ریٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مرکزی حکومت نے کرناٹک کے داون گیر ے اور بیلاگاوی سمیت ہر ایک شہر کو دو کروڑ روپے کی شروعاتی رقم دی ہے اور باقی 80شہروں کو آئندہ دو برسوں کے دوران رقم دینے پرفیصلہ کیا جائے گا